کوئٹہ : ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی لاش کا پوسٹ مارٹم

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گذشتہ رات ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا، پوسٹ مارٹم کرنیوالے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران فائرنگ سے ہلاک شخص کے جسم پر مزاحمت کے کوئی نشان نہیں تھے جبکہ گولی قریب سے ماری گئی، گزشتہ رات کوئٹہ کے وسطی علاقے مشن روڈ پر چیکنگ کے دوران ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک موٹر مکینیک جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

جاں بحق شخص کی لاش کا صوبائی ہیڈ کوارٹر کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، پوسٹ مارٹم کرنیوالے پولیس سرجن ڈاکٹر نور بلوچ کا کہنا تھا کہ شہری کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی، جس نے گردے اور پیٹ کو نقصان پہنچایا، سرجن کا یہ بھی کہناتھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران فائرنگ سے ہلاک شخص کے جسم پر مزاحمت کے کوئی نشان نہیں تھے۔ پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ بعد میں تیار کی جائے گی، بعد میں جاں بحق شخص کے اہل خانہ کا کہناتھا کہ اسے تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقے بہاولپور لے جایا جائیگا۔