اسلام آبا د بھتہ خوری :4 پولیس اور دو سی ڈی اے اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ

Physical Remand

Physical Remand

اسام آباد (جیوڈیسک) اسلام آبادکے علاقے سبزی منڈی میں بھتہ خوری کے الزام میں پولیس نے تین اے ایس آئیز، ایک کانسٹیبل اور دو سی ڈی اے اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے سبزی منڈی میں بھتہ خوری کی شکایت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے کی مشترکا کاروائی جاری ہے۔ پولیس نے سات ملزمان کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا، آج بھی چھ ملزمان کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے چھ ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

ملزمان میں تین پولیس کے اے ایس آئی اسحاق، سعید اور اعظم، ایک پولیس کانسٹیبل آغا شاہ اور دو سی ڈی اے اہلکار عبدالغفور اور صغیر شامل ہیں۔