تھرپارکر : رانی کھیت بیماری سے مزید 13 مور مر گئے

Moor Deed

Moor Deed

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں رانی کھیت بیماری سے موروں کی ہلاکتیں نہیں رک سکی ہیں۔ایک دن میں 13 موروں کی ہلاکت کے بعد ایک ماہ میں مرنے والے موروں کی تعداد 88 ہو گئی۔ رنی کھیت بیماری نے اس بار حملہ کیا ہے تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاوں میو خان رند میں۔ صرف چوبیس گھنٹوں میں ہی اس گاوں میں 13 مور ہلاک جبکہ 25 ابھی رانی کھیت کی بیماری کے پنجوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

مور اس بیماری میں مبتلا ہو کر تڑپتے ہیں، جس پر لوگوں نے انہیں ایک جگہ باندھ دیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی کوئی ٹیم موروں کو ویکسین فراہم کرنے نہیں پہنچی۔ اس سے قبل تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی، ڈیپلو اور ننگر پارکر میں بھی یہ جان لیوا بیماری کئی موروں کو نگل چکی ہے۔ ایک ماہ کے دوران تھرپارکر میں رانی کھیت بیماری سے 88 مور ہلاک ہو چکے ہیں۔