شیر آئی ایم ایف کے بغیر30 دن نہیں گزار سکا، کامل علی آغا

Kamil Ali Agha

Kamil Ali Agha

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ شیر آئی ایم ایف کے بغیر30 دن نہیں گزار سکا، نئے قرضے لینے کیلئے سبسڈی ختم کرنے اور مہنگائی کی شرط قبول کر لی۔

مسلم لیگ ہاوس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی ادارے ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ لے کر آئی اب آئی ایم ایف کے حکم پر اب قومی اداروں کو بیچنے کی منصوبہ بندیاں کر رہی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ،بجٹ کے بعد مہنگائی کا زبردست طوفان آ گیا ہے، لگتا ہے عوام ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا رمضان گزاریں گے۔