اتصالات اراضی کے معاملات 10 دن میں طے کرنے کی ہدایت

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی سی ایل کی زمینوں کے ٹرانسفر کے معاملات جلد طے ہو جانے کی صورت میں پاکستان کو اتصالات سے بقایاجات کی جلد ادائیگی کی امید ہے۔ اسلام آباد اتصالات کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے پرائیوٹائزیشن کمیشن کو اتصالات کی پراپرٹی کے حوالے سے معاملات دس دن میں طے کرنے کی ہدایت کر دی۔ زمینوں کے ٹرانسفر کے معاملات جلد طے کر لئے جائیں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اتصالات کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر بھی جلد ادا کر دئے جائیں گے۔