’ٹک ٹاک پر پابندی اور صدر نیشنل بینک کو ہٹانے کے عدالتی فیصلے پڑھ کرسر چکرا گیا‘

Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لب سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات نا کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا، پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہا ہے۔