ننھے تیمور نے مقبولیت میں اپنے والدین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Kareena Kapoor and Saif Ali Khan

Kareena Kapoor and Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور علی خان صرف 2 سال کی عمر میں ہی اپنے والدین سے زیادہ مقبول ہو چکا ہے۔

گزشتہ دنو ں اپنی دوسری سالگرہ منانے والے تیمور کی تصاویر اور خبریں روزانہ ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور وہ میڈیا پر ایسے چھائے ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

درحقیقت انٹرنیٹ سرچنگ میں بھی وہ اپنے والدین سے آگے ہیں، یاہو کی 2018 کی ہارٹ تھروب شخصیات میں کرینہ کپور یا سیف علی خان کے بجائے ان کے بیٹے تیمور علی خان 5 ویں نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق پیدائش کے بعد سے ہی تیمور علی خان فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز ہیں اور وہ خود بھی فوٹوگرافرز کو کافی اچھا ردعمل دیتے ہیں۔