تلہ گنگ کی خبریں 26.05.2013

انٹر کے امتحانات جاری ہیں اور اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں طلبا و طلبات کے لیے امتحانات کی تیاری ناممکن ہو چکی ہے
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ) انٹر کے امتحانات جاری ہیں اور اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں طلبا و طلبات کے لیے امتحانات کی تیاری ناممکن ہو چکی ہے، ہر گھنٹے کے بعد تین گھنٹے کیلئے بجلی بند ہو جاتی ہے ۔اگر امتحانی نتا ئج صحیح نہیں ا ئے تو نگر ان حکومت اس کی ذمہدار ہو گی۔ان خیالات کا اظہا رطلبا و طالبات کے والدین نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل تلہ گنگ میں واپڈا حکام نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی نہیں جاری کیا ہے۔تلہ گنگ اور اس سے ملحقہ بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی نہ ہونے بر ابر ہے اور کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بجلی ایک یا دو گھنٹے آرہی ہے۔اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں طلبہ کیلئے ممکن نہیں کہ وہ اپنے امتحانات کی صحیح تیاری کر سکیں۔بچو ں کے والدین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کو چاہیے کہ تعلیم پر توجہ دے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے۔ تلہ گنگ شہر کے امتحانی مراکز میں نہ تو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور نہ ہی پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ طلبہ اس ظلم سے تنگ آچکے ہیں، امتحا ن کی تیاری صحیح سے نہیں ہوپارہی اور اگر امتحانی نتائج صحیح نہیں آتے ہیں تو اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہوگی۔اس لئے نگران حکومت کو چاہیے امتحانات کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے جن سے اس قوم کے نونہالوں کا مستقبل بچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک خالد ٹہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قوم کی فلاح کا بیڑہ اٹھا لیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری ملک خالد ٹہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قوم کی فلاح کا بیڑہ اٹھا لیا ، شریف برادران قوت ارادی اور کردار کی سچائی سے تباہ حال قومی اداروں کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے،نوازشریف کی وزیراعظم بننے کے بعد پہلی تقریر عوامی امنگوں کی آئینہ دار ہوگی۔قلیل اور طویل المدتی منصوبوں پر عمل کرکے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جائے گی ، تمام ملکی معاملات قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر چلائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرروز نا مہ نئی با ت سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کو قابو میں لاکر ملک کے تمام طبقوں کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کرکے ملکی معیشت کا رکا ہوا پہیہ پھر سے چلائے گی۔ میاں شہباز شریف جیسی انتھک شخصیت جن کاپوری دنیا میں اعتراف کیا جاتا ہے ایک بار پھر خادم پنجاب کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ مئوثر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے۔ملک خالد ٹہی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی و پارٹی عہدیداران و کارکنان میں میاں نواز شریف کے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل تلہ گنگ کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تحصیل تلہ گنگ کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ دن بھر آگ برساتے سورج کی تپش سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدبیریں کر رہے ہیں۔ ملک میں جاری گرمی کی شدت کم نہیں ہوسکی، تلہ گنگ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جھلسا دینے والی گرمیوں میں تلہ گنگ کے مشہور مشروب تھادل کی مانگ بڑھ گئی ہے۔جس کی ٹھنڈی تاثیر لوگوں کے لئے راحت کا باعث بن رہی ہے۔تحصیل بھر میں بھی موسم گرم ہے۔ لوگ گرمی کم کرنے کیلئے مہنگے داموں برف خرید کر ٹھنڈا پانی استعمال کر رہے ہیں۔تلہ گنگ
شہر میں دن میں گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہوتی ہیں۔صرف پھلوں اور ٹھنڈے مشروبات کے دکانوں پر ہی رش نظر آتا ہے۔گر می کو ختم کر نے کے لیے شہر ی مشر وب والی دکا ن کی طر ف روخ کر تے ہیں اور مشر وبا ت والے دکانداروں نے بھی اپنی منہ ما نگی رقم بٹور رہے ہیں جبکہ ان دکانداروں نے صفائی کا کوئی خا طر خاص بند وبست نہیں کیا ہوا ہے ان کی ناقص صفائی کی وجہ سے تلہ گنگ میں بیماریاں کی وباء پھیلنے کا خد شہ ہے ۔اہلیا ن تلہ گنگ نے اعلی حکا م سے پر زور اپیل کی ہے کہ مشر وبا ت والے دکانداروں کی صفا ئی پر چیک اینڈ بیلس رکھا جا ئے تا کہ تلہ گنگ کی عوام مختلف وبائی امراض سے بچ سکے۔