تلہ گنگ کی خبریں 24.06.2013

بیشتر دیہاتوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں غریبوں کے گھروں کے اوپر موت بن کر منڈلا رہی ہیں
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر ) تلہ گنگ شہر سمیت بیشتر دیہاتوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں غریبوں کے گھروں کے اوپر موت بن کر منڈ لا رہی ہیں۔ واپڈا حکام ہوش کے ناخن لیں، سٹی فیڈر، رول فیڈر، ٹمن فیڈر اور دند ہ شاہ بلاول فیڈر کے ایریا میں تلہ گنگ شہر، کو ٹگلہ، پچنند، دندہ شاہ بلاول، ٹمن، ملتان ،شاہ محمد والی، کو ٹیرہ اور اسکے علاوہ کئی دوسرے دیہاتوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں دعوت موت دے رہی ہیں مگرواپڈا کے افسر ان لٹکتی تاروں سے بے خبر ہو کر لسی پی کر سو گئے۔ عوام کی روزنامہ ”نئی با ت ” کے دفتر میں دہائی۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ ”نئی با ت ” کے تلہ گنگ دفتر میں میںشہر یو ں نے بتا یا کہ بجلی کی تاریں اور کھمبے اتنے پرانے اور بوسیدہ ہوچکے ہیں کہ ہلکی سی ہوا چلنے سے تاریں ٹوٹ کر شارع عام پر گر جاتی ہیں۔ شاہ نواز، مشتاق ،سلطان، قمر اور انجم افاقی نے بتایا کہ یہ کھمبے اور تاریں صدر محمد ایوب کے دور میں لگائے گئے تھے۔ واپڈا والوں کی ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہے کہ یہ بجلی کے تار موت بن کر ہمارے سروں پر منڈلا رہے ہیں۔ ہوا کے چلتے ہی کوئی نہ کوئی تار ٹوٹ کر بازاروں اور مین روڈپر گر جاتی ہے۔ ان لٹکتی تاروں کی وجہ سے قیمتی جانیں کا بھی ضائع ہونے کا خطر ہ لگا رہتا ہیں۔ تلہ گنگ کے شہر یو ں نے بتایا کہ ہما رے گھر و ںکی چھتوں اور صحن سے گزرنے والی تاروںکی اْونچائی چندفٹ کی بلند ی پر ہیں۔ جیسے ہوا چلنے لگتی ہے تو ہم تمام فیملی اس گرمی کے موسم میں بھی جلدی سے کمروں میں جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمیو ں پرواپڈا کی طرف سے زیادتی ہورہی ہے۔ اگر کسی دولت مند کا گھرہوتا تو کیا بجلی کے تار یہاں ہی گز ارتی۔ انکے علاوہ دیہی علا قو ں سے بنا رس، محمد دین، اسلم اور سر دار خا ن نے بتایا کہ ان بجلی کے تاروں نے تو ہمارا جینا محال کر رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے کھیتوں سے گزرنے والی تاریں اتنی
زیادہ ڈھیلی ہوچکی ہیںکہ جب ہم سر پر چارہ اْٹھا کر لے جاتے ہیں تو ہمیں شارٹ لگنے کا ڈر لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل ہر نئے آنے والے ا فیسرکے سامنے التجا کر چکے ہیں لیکن آج تک کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ ہمیں موت کے منہ سے نکال لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ افسران سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک بار تحصیل تلہ گنگ کے فیڈروں کا سروے کیا جائے اور ان موت کا سبب بنے والی تاروں کو درست کیا جائے۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفا قی وزیر پا نی وبجلی خو اجہ ا صف سے پر زور اپیل کی کہ ان تاروں کو جلد از جلد درست کیا جائے تاکہ قیمتی جا نیں کو محفو ظ بنا ئیں جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ (ن) کے سر گرم راہنما سابق وائس چیر مین چکوال ملک فیر وز دودیا ل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا ہے، میاں نواز شریف کی حکومت نے توانانی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ وہ ایک مقا می ہو ٹل پر کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کو لوٹنے کے سوا کوئی بھی کام نہیں کیا، سابق دور میں جو گند پھیلایا گیا ہے اس کو صاف کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم میاں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے ضرور نکال لیں گے۔ ملک فیروز کا مزید کہنا تھا کہ بعض قوتیں میاں نواز شریف کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشفاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بیوفوف بنا کر اور دھاندلی کر کے اپنے آپ کو کامیاب قرار
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری (پی وی او) اشفا ق ا حمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بیوفوف بنا کر اور دھاندلی کر کے اپنے آپ کو کامیاب قرار دینے والوں نے لوڈ شیڈنگ پر سیاست کر تے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوی کئے تھے مگر اب جو بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے اس کا حال عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خود لوڈ شیڈنگ کے خلاف
مظاہر ے کر وانے والوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے مگر مقدمات درج نہیں کئے جا سکے مگر جب مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سچے مظاہر ے ہوئے تو لوڈ شیڈنگ کے ستائے غر یب عوام کے گھروں میں دھائوے مارتے ہوئے تشدد کیا گیا اور مقدمات درج ہوئے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اشفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ( ن) کا اصل؛ چہر ہ عوام کے سامنے آئے گا کہ عوام دشمن پالیسیاں اور غریب عوام پر کئے ظلم و ستم میں کس حد تک اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں آنے والے کارکن اب ہمارا بہترین اثاثہ ہیں
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں آنے والے کارکن اب ہمارا بہترین اثاثہ ہیں جنہیں مسلم لیگ ن میں وہ مقام حاصل ہے جو انہیں پیپلز پارٹی میں کبھی حاصل نہیں تھا ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے ایک سال مشکل ہے عوام نے تعاون کیا تو اگلے سال موجودہ حکومت بہترین کار کردگی کا ثبوت دینا شروع کر دے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس قدر اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر کہار اب مسلم لیگ ن کا، ضبوط قلعہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ہمارے ساتھ جانثار کارکن بھی شامل ہو گئے ہیں جن کی محنتوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن مضبوط ترین پارٹی بن گئی ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابقہ ورکر جو اب مسلم لیگ ن میں ہیں ملک منیر دھرکنہ ذاکر علمدار راجہ تنویر بہادر خان ڈاکٹر ممتاز ملک اعجاز اور حاجی ملک اشتیاق کے ہمرراہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع چکوال کی عوام میں کو شی کی لہر ا ڈور گئی
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ضلع چکوال میں دوبارہ ڈی پی او کاشف مشتاق کا نجو کو
تعنیا ت کر دیا گیا۔ ان کی تعنیا تی کے بعد ضلع چکوال کی عوام میں کو شی کی لہر ا ڈور گئی۔ واضح رہے کہ کاشف مشتاق کا نجو الیکشن سے قبل چکوال میں ڈی پی او کے عہد ہ پر کام کر رہے تھے اور ان کی تعیناتی کے دوران ضلع چکوال میں امن واما ن کی صورت بہتر رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلومار مسائل کا گڑھ، اراکین اسمبلی وعدے پورے کریں
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) بھلومار مسائل کا گڑھ،اراکین اسمبلی ”وعدے ” پورے کریں، انسان بھی جانوروں کے ساتھ”گھاٹ” پر پانی پینے کے لئے مجبور، پرائمری سکول کی بلڈنگ خطرناک”گرلز سکول میں سائنس ٹیچر نہیں، بھلومار کے شہری اراکین اسمبلی کے خلاف پھٹ پڑے، تفصیلات کے مطابق بھلومار مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، شہریوں نے نئی با ت ”کو بتایا کہ واٹر سپلائی یونین کونسل بھلو مار، اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، ایک مہینہ میں ایک دن پانی ملتا ہے جبکہ انتیس دن انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں، متعدد بار درخواستیں دی گئیں مگر اراکین اسمبلی صرف ووٹ لینے کے لئے منتیں کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ، کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی موضع بھلومار کی الگ پائپ لائنیں عرصہ دراز سے التواء کا شکار چلی آ رہی ہے اسے مکمل کیا جائے تا کہ یہاں کے باسیوں کا پانی کا مسئلہ حل ہو، شہریوں نے بتایا کہ پاکستان کے ہم عمر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھلو مار کی عمارت کو محکمہ بلڈنگ خطر ناک قرار دے چکا ہے، طلباء کڑی دھوپ اور شدید شردی میں درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اراکین اسمبلی تعلیم کے حکام سکول کی عمارت کی تعمیر نو کروائیں، شہریوں نے گرلز ہائی سکول بھلومار میں سائنس ٹیچر کی خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔