TMA شاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک ہفتے کے اندر برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنائیں ، نشاط ضیاء قادری

کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے TMA شاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لا کر نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت TMAشاہ فیصل کے چیف آفیسر کمال مصطفی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گرین ٹاؤن ،گولڈن ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں مشنری اور افرادی قوت کے ساتھ برساتی نالوں کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کر دیا۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ گرین ٹاؤن ،گولڈن ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو درپیش نکاسی آب کے مسائل کے معائنے کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو بتایا کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام علاقوں میں اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے فنڈز کے ذریعے گرین ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے 36 انچ ڈایہ کی سیوریج لائن کی تنصیب کی گئی انٹر لائنوں کی کنکشن کے بعد گرین ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر ہو جائے گا اور عوام کو سیوریج سسٹم کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMA شاہ فیصل کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے اور اس کی افادیت کو قائم رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے نشاط ضیاء قادری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ گرین ٹائون ، گولڈن ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے ایک ہفتہ کے اندر شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام علاقوں میں نکاسی آب اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کریں۔

M Zia Qadri Mustafa Kamal Green Town

M Zia Qadri Mustafa Kamal Green Town