آج ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Hot Weather

Hot Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بڑھتی گرمی سے شہری پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں رات گئے بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے، سندھ ہو یا پنجاب یا ہو بلوچستان ہر طرف لوگ ٹھنڈے مشروبات اور رسیلے پھلوں سے گرمی بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پنجاب میں بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ ہی ستّو اور لسی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ سندھ میں تھادل، آم کا جوس ، لیموں اور تربوز کے شربت کے ٹھیلے سج گئے ہیں۔

بلوچستان میں بھی گرمی عروج پر ہے، گرم ہواوٴں سے شہریوں کا برا حال ہے۔ سرحدی علاقوں میں موسم قدرے بہتر ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں بھی گرمی بڑھ رہی ہے، ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ گرم ترین بلوچستان کا شہر تربت رہا۔ جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔