آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Dry Season

Dry Season

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کی وادیاں ہوں،بالائی علاقے یا قبائلی علاقہ جات،ملک میں موسم سرما رخصت ہونے لگا ہے۔ گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں اب دھوپ نکلے رہنے سے سردی کی شدت کم ہورہی ہے۔

آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسم اب صاف ہوگیا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں تو گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہوگئی ہے۔ شہری گرم کپڑوں کو تو پہلے ہی خیرباد کہہ چکے تھے،اب گرمی بھگانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا سہارا بھی لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ جبکہ دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ یوں رہا۔