پشاور میں مختلف واقعات میں تین افراد مارے گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں تین افراد مارے گئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ ناصر باغ میں فائرنگ کے واقعے میں شیرزادہ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مقتول کا ماموں باز محمد زخمی ہوگیا۔ لڑمہ میں آغہ حسن نامی شخص کو قتل کردیاگیا۔ یکہ توت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فقیر آباد میں ٹریفک حادثے میں ظریف نامی شخص جاں بحق ہوا۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی گولی لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔