ٹائلٹ صاف کرنے سے انکار، کپتان نے ایئر ہوسٹس کو طیارے سے اتار دیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹائلٹ صاف نہ کرنے پر جہاز کا کپتان ایئر ہوسٹس کو اسلام آباد چھوڑ کر طیارہ لاہور لے آیا۔ اسلام آباد بیجنگ سے براستہ اسلام آباد لاہور آنے والی پرواز پی کے 853 کی فضائی میزبان کو کپتان نے ٹائلٹ صاف کرنے سے انکار پر جہاز سے اتار دیا۔

پرواز کے دوران پائلٹ بار بار ایئر ہوسٹس کو کیبن میں بلاتا رہا۔ پہلے تو اس سے بران باکس صاف کرایا گیا اور پھر بات ٹائلٹ تک جا پہنچی جب ایئر ہوسٹس نے انکار کیا تو پائلٹ نے جہاز اسلام آباد لینڈ کرنے کے بعد ایئر ہوسٹس کو آف لوڈ کر دیا۔