امریکی نمائندہ کی آرمی چیف کی موجودگی میں وزیر اعظم سے ملاقات

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نے ملاقات کی ہے۔ دوحہ میں طالبان کے دفتر کا قیام، افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

جس میں امریکی نمائندے نے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور امن کے فروغ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی نمائندہ خصوصی کے ساتھ ڈرون حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔