دورہ سعودی عرب سے وفاقی وزیرمذہبی سردار محمود یوسف واپسی پر نیوز کانفرنس

Sardar Muhammad Yousaf

Sardar Muhammad Yousaf

پاکستانی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی سردار محمود یوسف نے کہا ہے کہ حج انتظامات موجودہ حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مکمل کیے جا چکے تھے اور حرمین شریفین کے آس پاس عازمین کے لیے عمارتیں بھی لی جا چکی تھیں۔ وہ صرف مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ دورہ سعودی عرب سے وفاقی وزیر مذہبی سردار محمود یوسف واپسی پر نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی ذمہ داروں پر یہ واضح کرچکا ہوں کہ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوا توذمہ داری ان پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عزیزیہ میں چھ سے آٹھ کلومیٹر دور رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں جن کے لیے ٹرانسپورٹ کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ممکن ہوسکے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کو کوشش کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں ڈی جی حج کو بھی بتا دیا ہے کہ وہ کام کریں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران انہوں نے سعودی عرب کے وزیر حج، حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ، گورنر مدینہ، رابطہ عالمی اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں پاکستانی عازمین حج کی سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار ریلوے اسٹیشن کے قریب پاکستانی عازمین کو مکاتب کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔