ٹائون انتظامیہ ہر وہ اقدامات کر رہی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے درست ثابت ہو۔ محمد سمیع خان

کراچی : ٹائون انتظامیہ ہر وہ اقدامات کر رہی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے درست ثابت ہو اور کورنگی ٹائون میں ہونے والے ترقیاتی کام اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے ٹائون انتظامیہ نے جو بھی کام کئے ہیں وہ پلاننگ کے تحت کئے ہیں جن کے ثمرات توقعات کے مطابق نکلے ہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ

ان کی دہلیز پر میسر آسکیں اور عوام کے درپیش مسائل اور بلدیاتی مسائل پر قابو پانے ساتھ ہی عوام کو ضروریات زندگی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے علاقوں میں ترقیاتی کام عوامی امنگوں کے مطابقانجام دیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یوسی 2 قیوم آباد لکھنو سوسائٹی میں ایم پی اے فنڈ سے جاری مشینی کارپیٹنگ کے کام کے معائنے کوموقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون کی عوام کو صحت مند اور ٹائون کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ کورنگی ٹائون کی عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات یکساں طور پر میسر آسکے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون میں سٹرکیں چمک رہی ہیں ٹائون روشن ہوتا جارہا ہے گلیوں میں بھی لائٹس لگائی اور گلیوں کو پختہ کیا جا رہا ہے انہوں نے وہاں پر موجود افسران کو ہدایت دیں کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر کے مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ کورنگی کی عوام کو بنیادی سہولیات جلد میسر ہو سکیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتائی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Mohammad Sami Khan Visit Korangi Town

Mohammad Sami Khan Visit Korangi Town