سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا حکم 10 روز میں جاری کرنے کا حکم

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو دس دن میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن نہ کیے جانے پر مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان امتیاز شیخ، جام مدد علی اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ اس وقت سپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر ہیں۔ اس لیے مہلت دی جائے۔ عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا کہ دس دن میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکشن جاری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔