صدر آصف زرداری 2 روزہ دورہ پر آج لاہور آئیں گے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری آج شام پانچ بجے دوروزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کراچی سے دو روزہ پر لاہور آ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو صدر کا لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدر ائیر پورٹ سے سیدھے بحریہ ٹان لاہور میں اپنے نئے گھر بلاول ہاؤس جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر کا طے شدہ دورہ دو دن کا ہے لیکن اگر انہوں نے ضروری سمجھا تو مزید بھی قیام کر سکتے ہیں۔ صدر اپنے لاہور کے دورے میں اراکین اسمبلی اورپارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پنجاب کے بعض سیاسی رہنماوں اور سابق اراکین اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی متوقع ہے۔