اورکزئی ایجنسی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے

Orakzai Agency

Orakzai Agency

اورکزئی ایجنسی(جیوڈیسک)اورکزئی ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ دھماکا اورکزئی ایجنسی میں آرمی ہیڈ کوارٹر کے باہر واقع کریانہ کی دکان میں ہوا جہاں نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو کلایاں ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔