پشاور:فائرنگ سے چار افراد قتل، نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے بدھو ثمر باغ میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ثمر باغ کے قبرستان کے قریب چار افراد کی لاشیں پڑی ہیں جن کی عمریں پچیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔