وزیر اعظم آج 5 روزہ دورہ پر برطانیہ جائیں گے

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف آج برطانیہ کے 5 روزہ دورے پر لندن پہنچ رہیہیں۔راجہ پرویز اشرف اپنے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے منگل کو ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کل اتوار کو نارتھ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی یوکے کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی بھرپورترقی سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم برطانوی پارلیمنٹ کے دیے جانیوالے عصرانے میں شرکت کے علاوہ یو کے پاکستانی چیمبر آف کامرس کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔