امریکی سینٹ میں ڈرون عدالتوں کے قیام کی حمایت میں اضافہ

U.S Senate

U.S Senate

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینٹ میں ڈرون عدالتوں کے قیام کی حمایت میں اضافہ ہو گیا ، ڈرون حملے سے پہلے عدالت سے منظوری لازمی ہو گی۔ ڈرون حملوں کی منظوری کے لئے عدالتوں کے قیام کی تجویز سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔

کمیٹی کے کئی ارکان ڈرون عدالتوں کے قیام کے حامی ہیں،کسی بھی ڈرون حملے سے پہلیاس عدالت سے منظوری لی جائے گی ، تاہم وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون عدالتوں کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے لیکن مستقبل قریب میں ایسی عدالت کے قیام کا کوئی امکان نہیں ہے۔