ٹریکٹروں کی پیداوار میں 104.94 فیصد اضافہ

Tractor

Tractor

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار میں 104.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی تا جنوری 2012-13 کے دوران ملک میں 30 ہزار 528 ٹریکٹرز تیار کئے گئے جبکہ اس سے پچھلے سال کے اتنے ہی عرصہ میں 14 ہزار 896 ٹریکٹرز تیار کئے گئے تھے۔

جنوری 2013 میں جنوری 2012 کے مقابلے میں 127.76 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح مالی سال 2012-13 کے پہلے سات ماہ کے دوران بسوں کی پیداوار 13.24 فیصد اضافے کے ساتھ 272 یونٹس بڑھ کر 308 یونٹس ہو گئی۔

تاہم جنوری 2012 کے مقابلہ میں جنوری 2013 میں بسوں کی پیداوار میں 66.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس طرح جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں 23.45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چھوٹی تجارتی گاڑیوں کی پیداوار میں 26.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

موٹر سائیکلوں کی پیداوار 3.03 فیصد کمی کے ساتھ 9 لاکھ 37 ہزار 411 یونٹس رہی، ملک کے مجموعی لارج سکیل/مینوفیکچرنگ میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں اس شعبہ کی شرح نمو 2.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔