ایس اینڈ پی : آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کیلئے ضروری ہے

Standard And Poor

Standard And Poor

پاکستان (جیوڈیسک)اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو پاکستان کی ریٹنگ پر دباو پڑسکتا ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کے مطابق پاکستان کو بیرونی قرض اگلی حکومت کے آنے کے بعد ہی ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں وقت پر انتخابات اور اگلی حکومت کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔ اس کے بغیر آئی ایم ایف سے پروگرام کا حصول مشکل تر ہو جائے گا۔ جولائی یا اگست میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید ہے۔

ایس اینڈ پی کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضہ نہ ملا تو پاکستان کی ریٹنگ پر دبا پڑ سکتا ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ نئے قرضے کے لیے پاکستان کو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔