کراچی : ایک کلو دہی کی قیمت ایک ڈالر کے مساوی

Yogurt

Yogurt

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ایک کلو دہی کی قیمت ایک ڈالر کے مساوی پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں ایک کلو دہی کی قیمت اٹھانوے روپے باسٹھ پیسے ہو گئی۔ کوئٹہ میں ایک کلو دہی کی قیمت نوے روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا اور بہاولپور میں دہی کی قیمت سب سے کم ساٹھ روپے فی کلو ہے۔ لاہور اور پشاور میں ستر روپے کلو میں دہی دستیاب ہے جبکہ اسلام آباد میں اسی روپے کلو تک مل رہا ہے۔