ٹریفک سگنلز سولر انرجی پر منتقل کرینگے : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کی سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے چائنہ کارپوریشن کے وفد نے نائب صدر لی گوانگ یونگ کی سربراہی میں ملاقات کی اورسٹریٹ لائٹس اور توانائی کے دیگر منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اتفاق کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ گیس اور بجلی کے شعبے میں طلب زیادہ اور پیداوار کم ہے۔ موجودہ حکومت نے بجلی کے حصول کے لئے کئی چینی کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں اور روایتی ذرائع سے توانائی کے حصول کے ساتھ ساتھ غیر روایتی ذرائع پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں قائداعظم سولر پارک اور گڈانی میں کول پاور کو ریڈور بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی نے قطر اور چین کی کمپنیوں کے ساتھ گڈانی میں کول پاور پلانٹ لگانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔