بنوں میں دھماکا، 8 بچوں سمیت 14 افراد زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) شہر کے وسط میں واقع گنجان آباد تجارتی مرکز میں گرلز پرائمری سکول کے باہر بارودی موادا سے دھماکا میں8 بچیوں سمیت 14 فراد زخمی ہو گئے۔ آج پونے ایک بجے کے قریب بنوں شہر کے وسط میں واقع محلہ گردنلی کے گرلز پرائمری سکول کے باہر دکان کے ساتھ نامعلوم تخریب کاروں نے بارودی مواد سے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جس میں سکول کی 8 بچیاں بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ بچوں کو سکول سے بحفاظت نکال کر سکول کی چھٹی کر دی گئی ہے اور موقع پر پولیس پہنچ گئی ہے اور علاقے کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔