سانحہ دیامر میں مطلوب ایک ملزم نے گرفتاری دے دی

Tragedy dyamr

Tragedy dyamr

دیامر (جیوڈیسک) سانحہ دیامر میں مطلوب ایک ملزم نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزم شفیق کو گزشتہ رات چلاس سے گرفتار کیا گیا۔

تاہم ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پندرہ ملزم دیامر میں ہی موجود ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔