سانحہ کوئٹہ : اظہار یکجہتی کے لئے سندھ بھر کے وکلا کی ہڑتال

Lawyers Strike

Lawyers Strike

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ بھر کے وکلا ہڑتال کر رہے ہیں۔

سندھ بار کونسل کی اپیل پر ماتحت عدالتوں میں آج سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے اور زیارت میں قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو تباہ کرنے کے خلاف وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔