خیبرپختونخوا کا تین سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش ہو گا

KP

KP

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کا مالی سال 2013.14 کا تین سو ارب روپے سے زائد بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے۔ جو تحریک انصاف کا حکومت میں آنے کے بعد پہلا صوبائی بجٹ ہوگا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ خیبرپختون خوا کے مالی سال 14۔2013 کے لیے تین سو ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سینئر وزیر سراج الحق بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فی صد اضافے کا امکان ہے۔ بجٹ پیش کرنے سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

تحریک انصاف کاحکومت میں آنے کے بعدیہ پہلابجٹ ہو گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی اوران دونوں شعبوں میں اضافی رقم بھی مختص کی جائے گی جبکہ پشاور میں میگا پراجیکٹس بھی شروع کرنے کا اعلانات کئے گئے ہیں۔ خیبر پختو نخوا کے عوام صوبائی حکومت سے بجٹ میں بہت امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔