سرگودھا : پیشی پر جانے والے 2 بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں مسلح افراد نے عدالت میں پیشی کیلئے جانے والے 2 سگے بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ مخالفین فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قصبہ فارقہ کے قریب گھاٹ لگائے مسلح ملزمان نے سرگودھا میں پیشی کیلئے جانے والے 2 سگے بھائیوں علی نواز اور سرفراز پر فائرنگ کر دی۔

جس سے علی نواز موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی سرفراز شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔