سانحہ کوئٹہ:بند کمرے کے مذاکرات قبول نہیں، لواحقین کا میتیں دفنانے سے انکار

Quetta Tragedy

Quetta Tragedy

کوئٹہ (جیوڈیسک)سانحہ کرانی روڈ کے شہدا کے لواحقین نے اپنے مرکزی رہنماوں کے احکامات کو تسلیم نہ کرتے ہوئے میتوں کی تدفین سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہدا کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مذاکرات بند کمرے میں کیے گئے جو ہمیں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئٹہ کو فوج کے حوالے نہیں کیا جاتا میتوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور مجلس وحدت المسلمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح 9 بجے میتوں کی تدفین کا اعلان کیا تھا.