ریلوے کے پاس 465 انجن ہیں جن میں سے 325 ناکارہ ہیں : سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں، محکمے میں موجود چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، سونامی الیکشن میں بہہ گیا ہے، تین سال میں لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے، ڈرون حملے سفارتی ذرائع سے رکوائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کو لاہور کی نشاط کالونی میں استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے پاس 465 انجن ہیں جن میں سے 325 ناکارہ ہیں، ایک بھی پوری طرح نہیں چل رہا۔ ریلوے اسٹیشن گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں، صرف ایک مال گاڑی چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ہر تیسرے رو ز نئی ٹرین کے افتتاح کا شوق تھا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سونامی الیکشن میں بہہ گیا ہے، ڈرون حملے رکوانے کیلیے سفارتی ذرائع اختیار کریں گے۔ تین سال میں لوڈ شیڈنگ کو زیرو لیول تک لے آئیں گے۔