معاملات چلتے نظر نہیں آ رہے، سربراہ تحریک انصاف

Imran Khan

Imran Khan

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابی دھاندلیوں کا ڈرامہ بے نقاب کر کے دم لیں گے، تحقیقات کی گئی تو پھر بات بہت دور تک جائے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے سہارے بننے والی حکومتیں زیادہ دیر تک نہیں چلتیں۔ ابھی حکومتیں بنی نہیں اور حکمرانوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں اور ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ایسے حالات میں معاملات چلتے نظر نہیں آ رہے۔

دھاندلی کا سارا ڈرامہ بے نقاب کر کے دم لیں گے۔ عمران خان نے ڈرون حملوں کو سفاکانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بچوں کا قتل دیکھ کر چپ نہیں بیٹھ سکتے۔ نواز شریف جرات کا مظاہرہ کریں۔ ڈرون حملے رکوانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ دہشت گردی کی جنگ نے ملک کا صنعتی و تجارتی عمل ختم کرکے رکھ دیا۔

وفاقی حکومت ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی بنائے گی تو بھرپور ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے پاک بھارت مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعلان بھی کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ تمام تصفیہ طلب معاملات پر کھل کر بات ہونی چاہئے تا کہ علاقائی امن و استحکام قائم ہوسکے۔