سندھ، خیبرپختونخوا: وزرائے اعلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

Kybrpktunku

Kybrpktunku

کراچی (جیوڈیسک) کراچی انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے پارلیمینٹیرینز کا اپنی نشستیں سنبھالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، دو ایوان میں ممبران نے حلف اٹھا لیا۔ سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں قائد ایوان ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔گزشتہ روزنو منتخب سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں گزشتہ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے 154 ممبران اسمبلی سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد ارکان کے دستخط اور ہر ممبر کی آمد پر گیلری میں موجود مہمانوں کی جانب سے سیاسی نعرے لگائے جاتے رہے۔ پیپلز پارٹی اسپیکر کیلئے آغا سراج درانی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے شہلا رضا کے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکی ہے۔ آج سندھ کے نئے وزیرِاعلی کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منتخب وزیراعلی کی تقریب حلف برداری آج رات نو بجے گورنرہاوس میں ہوگی۔

ادھرخیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے 121 مردو خواتین اراکین سے اسمبلی رکنیت کاحلف لیا۔ حلف کے بعد نومنتخب اراکین نے رول آف ممبر پردستخط کئے۔خیبرپختونخوااسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصراور امتیاز شاہد قریشی جبکہ اپوزیشن نے منورخان اور ارباب اکبر حیات کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔