شفاف انتخاب کرا کے مطمئن ہوں : چیف الیکشن کمشنر

Election Commissioner

Election Commissioner

لاہور (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ کم وقت میں شفاف انتخاب کرا کر مطمئن ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کے دوران عدلیہ کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر عابد ساقی، سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر اور سابق ایڈوکیٹ جنرل اشتراوصاف سمیت دیگر وکلا رہنماں سے بھی ملاقات کی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کرانا ایک مشکل کام تھا۔ وہ کم وقت میں بروقت انتخاب کرا کر مطمئن ہیں۔