نئی سیکیورٹی پالیسی کی تشکیل کے لیے اجلاس

Ch. NIsar

Ch. NIsar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں نئی سکیورٹی پالیسی کی تشکیل کے لیے اعلی سطح کا اجلاس وزیر داخلہ چودھری نثار کی سربراہی میں جاری ہے۔ اسلام آباد اجلاس میں حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شریک ہیں۔

اجلاس میں ملک کے لیے نئی سکیورٹی پالیسی کی تشکیل پر بات چیت کی جائے گی۔ بلوچستان کراچی اور فاٹا میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔