تیونس : اپوزیشن رہنماوں کے قتل میں ایک گروہ ملوث ہے

Opposition leaders

Opposition leaders

تنزانیہ (جیوڈیسک) میں اپوزیشن لیڈر کے قتل کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی۔ پولیس کے مطابق محمد براہمی اور شکری بیلاد کے قتل میں ایک ہی ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔ تنزانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت پاپولر فرنٹ کے رہنما محمد براہمی کو گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل فروری میں حزب اختلاف کے ایک اور رہنما شکری بیلاد کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں اپوزیشن رہنماوں کے قتل میں مماثلت ہے اور دونوں کارروائیوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ محمد براہمی کی ہلاکت کے بعد ان کے حامی ہزاروں افراد تیونس اور سیدی بوزید کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور پرتشدد مظاہرے کر رہے ہیں۔ اپوزشن رہنما کے قتل کے بعد بیالیس ارکان اسمبلی مستعفی ہوگئے ہیں۔