تربت: شرپسندوں کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، جوابی کاروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں شر پسندوں نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کر کے سیکورٹی پر مامور اہلکار سے اسلحہ چھین لیا اور دو بلڈوزر کو بھی نقصان پہنچایا۔

سول انتظامیہ کے اطلاع پر ایف سی نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جس پر شر پسندوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

ایف سی کی فائرنگ سے پانچ شر پسند ہلاک جبکہ زخمی ہونے والا ایف سی کا صوبیدار ثمر گل کو طبعی امداد کے لیے تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

شر پسندوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور دو جی تھری رائفلز قبضے میں لے لیے۔