ترکی، کورونا وائرس سے جانی نقصان 6 ہزار کے قریب پہنچ گیا

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 افراد مہلک وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے ہیں۔

جس کے بعد ملک بھر میں عام وبا سے جانی نقصان 5 ہزار 955 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں 67 ہزار 214 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 256 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اسی دورانیہ میں ایک 992 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی ہے تو روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 972 ہو گئی ہے۔