ترکی کا فرانسیسی صدر کو لیبیا کے معاملے پر ترکی بہ ترکی جواب

Tayyip Erdogan - Emmanuel Macron

Tayyip Erdogan – Emmanuel Macron

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا میں ترک فوجی بھیجنے کے معاملے پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کی طرف سے ترک صدر طیب ایردوآن پر تنقید نے انقرہ کو سخت مشتعل کیا ہے۔ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ترک صدر طیب ایردوآن طرابلس میں اپنے فوجی بھیج کربرلن میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے اپنے ترک ہم منصب پر شمالی افریقی ملک میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لیے “برلن معاہدے کا احترام نہ کرنے” کا میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد ، بدھ کی شام ، ترکی نے فرانس پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کے اقدامات لیبیا میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اقصوی نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں سنہ 2011ء کے بعد سے بحرانوں کا اصل ذمہ دار فرانس ہے۔