ترکی میں وزیراعظم نے 10وزرا تبدیل کر دیئے

Turkish Prime Minister

Turkish Prime Minister

انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے اپنی کابینہ کے 10 وزرا تبدیل کر دیئے ہیں، جن میں ایک نائب وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے ترکی کے 3 وزیر اپنے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم اور 2 مستعفی وزرا نے کرپشن کے الزامات کو حکومت اور عوام کے خلاف سازش قرار دیا۔

الزامات سامنے آنے کے بعد استنبول میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔