تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

Thailand Protesters

Thailand Protesters

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں، جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔

تھائی لینڈ میں آئندہ سال فروری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے خلاف سیکڑوں افرا دبنکاک اسٹیڈیم کے سامنے جمع ہوئے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

اسٹیڈیم کے جمنازیم میں تھائی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کو رجسٹر کر رہا ہے۔ 5 سو کے قریب مظاہرین نے جمنازیم کا گیٹ توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی۔

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شناوترا نے 2 فروری کو انتخابات کا اعلان کیا ہے، جسے اپوزیشن نے مسترد کرکے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔