شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پارلیمنٹ کو سوموار کو خوشخبری سناوں گا : صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ سوموار کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دوران ان کی پارلیمنٹ کو خوشخبری سنائیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار استنبول کی آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک بھاری وفد کے ساتھ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کریں گے اور پہلے روز پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پارلیمنٹ میں کو خوشخبری سنانا چاہتے ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ وہ منگل کو 20 جولائی کے امن اور یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ میری امید ہے کہ اس سال کی تقاریب میں ہمارے پاس جزیرے اور پوری دنیا کے لئے ، بہترین ممکنہ طور پر عالمی امن کے قیام کے پیغامات ہوں گے۔ ان پیغامات کے ساتھ ہی ، ہم صدور کے مابین دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرتےکریں گے۔

انہوں نے ریضے میں سیلاب کی تباہی کے بارے میں کہا کہ اس سیلاب کے دوران 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سلیمان سویئلو ، وزیر ماحولیات و شہری آبادی مراد کرم اور نقل و حمل اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو پہلے ہی تحقیقات کی غرض سے ریضے کے دورے پر ہیں اور وہ ان سے مسلسل رابطہ قائم کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقامی وسائل سے متاثرہ افراد کی بھر پور مدد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

صدر ایردوان نے جرمنی میں سیلاب کی تباہی سے متعلق بیان دیتے ہوئَ اس تباہی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔