ترک نیوی کے لیبیا کی العجیلات شہر پر میزائل حملے

Missile Attacks

Missile Attacks

العجیلات (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کی قومی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے لیبیا کے العجیلات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ دوسری طرف لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کی طرف سے میزائل حملے کو لیبیا کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترک نیوی کے ایک جنگی جہازسے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں الجیلات شہر پر میزائل داغے۔ یہ شہر اس وقت لیبیا کی قومی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ ذرائع نے ترکی کی طرف سے کی گئی اس کارروائی کو خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی کے جنگی بحری جہاز نے سمندر سے داغے گئے میزائل العجیلات کے مضافات میں الظہیرہ علاقے میں شہری کے فارم پر گرے۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا نے شہریوں کے ذریعہ امریکی ساختہ آر ای ایم -66 میزائلوں کی تصاویر اور بحری جہاز کی تصاویر کے ساتھ میزائل داغے جانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔