ترک صدر کا یوکرین میں جنگ بندی کیلیے روسی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ

Tayyab Erdogan

Tayyab Erdogan

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے یوکرین میں جنگ بندی کے لیے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو 11 روز ہوچکے ہیں اور اس دوران کئی ممالک کے سربراہان جنگ بندی کے لیے فریقین کو راضی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے بھی روسی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترکی کے صدارتی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان کی روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے گفتگو میں یوکرین پر حملوں اور ترک روس تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

دورانِ گفتگو صدر طیب اردوان نے یوکرین تنازعے کے پُر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں صدر پوٹن کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی۔

ترک صدر نے جنگ زدہ علاقوں میں محفوظ انسانی راہداری کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی بحران کے پیدا ہونے کے خدشات کے خاتمے اور تنازع کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے جنگ بندی بے حد ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کوئی روسی صدر پوٹن کوقتل کردے تویہ دنیا کیلئےبڑی خدمت ہوگی،امریکی سینیٹر

صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان یوکرین اور دیگر ممالک سے مسلسل رابطے میں ہوں اورفریقین کے درمیان ایک جامع مذاکراتی حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔