دو روزہ سائیڈ میچ : پاکستان کے4 وکٹوں پر127 رنز

Side Match

Side Match

دو روزہ سائیڈ میچ میں پاکستانیز نے ایمرجنگ کیپ کو براز الیون کو پہلی اننگز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ کر دیا۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے چار وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنز بنا لئے۔

کیپ ٹاؤن میں جاری دو روزہ سائیڈ میچ میں پاکستانیز نے ایمرجنگ کیپ کوبراز الیون کی ٹیم کو ایک سو چھپن رنز پر آؤٹ کر دیا۔ محمد عرفان نے چار اور عبدالرحمان نے تین وکٹیں حاصل کی۔ دن کے اختتام تک پاکستانیز نے چار وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنز بنالئے تھے۔

فیصل اقبال تیتس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق چوالیس اور اسد شفیق اکیس رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاؤن میں چودہ فروری سے کھیلا جائیگا۔ جنو بی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری میں حاصل ہے۔