چلی اوپن ٹینس : نڈال کو شکست ،ٹائٹل ہوراسیو زیبالوس کے نام

Chile Open Tennis

Chile Open Tennis

چلی اوپن ٹینس(جیوڈیسک) وینا ڈیل مار، چلی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل ورلڈ نمبر73 ارجنٹینا کے ہوراسیو زیبالوس( Zeballos Horacio )نے جیت لیا۔ فائنل میں11 گرینڈ سلیم ونر رفیال نڈال کو شکست ہوئی۔وینا ڈیل مار چلی میں ہونے ہونے والا ایونٹ رفیال نڈال کا کم بیک ٹورنامنٹ تھا۔ سات مہینے ان فٹ رہنے کے بعد نڈال کسی پہلے competitive ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔

لیکن فائنل میں ان کی پارٹی 73 ویں رینکڈ ہوراسیو زیبالوس نے خراب کردی۔ پہلے سیٹ میں نڈال نے اچھا کھیل پیش کیا اور سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا، لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں ہوراسیو زیبالوس نے شاندار کم بیک کیا۔ انہوں نے دوسرا سیٹ 7-6 جبکہ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ 6-4 سے جیت کر اپنے کیریئر کی پہلی میجر ٹرافی اپنے نام کی۔