دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ 8 وکٹوں سے کامیاب

England Cricket

England Cricket

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ نیپیئر کے میکلین پارک میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے دو سو انتہر رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ راس ٹیلر سنچری بناکر آوٹ ہوئے۔ کپتان برینڈن میکلم چوہتر رنز بناسکے۔ انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پانچ،کرس ووکس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بیٹسمینو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔ جوئے روٹ اناسی، کپتان ایلیسٹر کک اٹھہتر،جوناتھن ٹروٹ پینسٹھ اور این بیل چوالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے تئیس فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔